حیدرآباد۔25۔اپریل(اعتماد نیوز)ٹی آر ایس کے صدر کے چندرا شیکھر راؤ نے آج
کہا کہ مرکز میں بی جے پی اقتدار پر آنے کے امکانات موہوم ہیں۔انہوں نے کہا
کہ تیسرے محاذ کو
اقتدار پر آنے کا زیادہ امکانات ہیں۔ آج انہوں نے بی جے
پی پر اپنے موقف کو سخت کرتے ہوئے کہا کہ وہ مستقبل میں بی جے پی کا ساتھ
نہیں دینگے۔انہوں نے کہا کہ وہ تیسرے محاد کی تائلید کرینگے۔